یوم جمہوریہ

یوم جمہوریہ یوم جمہوریہ

چارو جانب ہے کیسی یہ خاموشیاں

روشنی امن کی پھیلی تب ہے یہاں

جب محبت سے ہم نے جلایا دیا

یوم جمہوریہ یوم جمہوریہ

مٹ ہی جائیں گے ظلم و ستم کے نشاں

ختم ہو نفرتوں کی جو ہے آندھیاں

آگیا ہے دکھانے ہمیں راستہ

یوم جمہوریہ یوم جمہوریہ

فکر پرواز سے کرتے بیدار ہیں

چل عیادت کریں وہ جو بیمار ہیں

آگیا آگیا مرحبا مرحبا

یوم جمہوریہ یوم جمہوریہ

جام الفت پلائیں بھی اور خود پئیں

پیار سے آپ داؤد یاں پر رہیں

ہندو مسلم یہاں پر ہے سب ایک سا

یوم جمہوریہ یوم جمہوریہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here