چھ (۶) مئی ۱۹۳۷ کو ایک جرمنی ایئر شپ (ہیڈن برگ) بھیانک حادثے کا شکار ہوا، جس میں ۳۵ لوگ جاں بحق ہوئے۔ یہ دنیا کے بڑے حادثوں میں سے ایک تھا، اس لیے اس پر خوب تحقیق کی گئی۔
ایک اسرائیلی شہری ناتھن اینڈرسن نے ۲۰۱۶ء میں اسی ہینڈن برگ کے نام سے ایک ریسرچ کمپنی کھولی۔ اس کا ماننا ہے کہ ہنڈن برگ کا حادثہ انسانوں کی اپنی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا۔ اسے روکا جاسکتا تھا، لیکن جو ہوا سو ہوا۔ آئندہ انسانوں کو ان کی غلطیوں سے ضرور باز رکھا جاسکتا ہے۔ اسی وجہ سے ہنڈن برگ ریسرچ کمپنی کا قیام ہوا۔ یہ کمپنی معاشیات کی دنیا میں ہونے والے فراڈ کو اپنے تحقیق کا موضوع بناتی ہے اور انھیں دھوکہ دھڑی سے باز رکھنے کے لیے دنیا کو ان کا اصلی روپ دکھاتی ہے۔ اب تک اس کمپنی نے کئی بڑے بڑے فراڈ دنیا کے سامنے پیش کیے ہیں، جن کی تفصیلات ان کی ویب سائیٹس پر بآسانی دیکھی جاسکتی ہیں۔
اس کمپنی میں کام کرنے والے افراد کی شناخت ذرا مشکل ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سرمایہ کاری کے میدان میں ان کا تجربہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر معمولی ذرائع (مین سورسیز) سے معلومات حاصل کرنا بے حد مشکل کام ہے، لیکن کمپنیوں کو بے نقاب کرنے کا سب سے موثر نتیجہ انھیں ذرائع سے حاصل ہوتا ہے۔ انھیں عام طور پر ایسی کمپنیوں کی تلاش ہوتی ہے جہاں اکاؤنٹنگ میں بے ضابطگی پائی جائے، انتظامیہ یا اہم لوگوں کا کردار بدنما نظر آئے، کمپنی کا خفیہ لین دین ہو، غیر قانونی کاروبار چل رہا ہو اور خفیہ سامان کی آمد و رفت جاری ہو۔ یہ تمام تفصیلات حاصل کرنے کے لیے انھیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ریسرچ میں کئی سال بیت جاتے ہیں۔ اڈانی گروپ کی تحقیق میں بھی دو سال کا لمبا وقفہ گزرا۔ یہ سارے مرحلے اس طرح طے کیے جاتے ہیں کہ کسی کو خبر تک نہیں ہوتی۔
دیکھا جائے تو ایک طرح سے یہ کمپنی انسانوں کی خدمت کر رہی ہے۔ لیکن اس کے پیچھے اس کا اپنا مفاد بھی شامل ہے۔ دراصل یہ کمپنی شیئر بازار میں شارٹ سیلنگ کے ذریعہ پیسے کماتی ہے۔ کسی گروپ کا پردہ فاش کرنے سے قبل مستقبل میں اس کے شیئرز کو گرنے کی پیشئن گوئی کرکے اس پر پیسے لگوائے جاتے ہیں۔ اس طرح یہ کمپنی کروڑوں روپئے کا منافع حاصل کرتی ہے اور اس سے دوسری کمپنیوں اور گروہوں کا پردہ بھی فاش ہوتا ہے۔
گزشتہ دنوں ۲۴ / جنوری ۲۰۲۳ کو ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کا لنک ملاحظہ ہو، جس میں اڈانی گروپ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔
Adani Group: How The World’s 3rd Richest Man Is Pulling The Largest Con In Corporate History
جب اڈانی گروپ نے اس کا جواب دینے کی ناکام کوشش کی تو اس کمپنی نے دوبارہ اس کا جواب لکھا۔ لیکن اڈانی گروپ کسی طرح کی صفائی دینے سے قاصر رہے۔ ہنڈن برگ ریسرچ کی دوسری رپورٹ کا لنک ملاحظہ ہو، جو ۲۹ / جنوری ۲۰۲۳ء کو شائع ہوا۔