طریقہ منفرد ہے تیرا کتنابے قراری کا
سلیقہ جانتا ہے ایک تو ہی اشکباری کا
سمجھ میں کچھ نہیں آئے گا لیکن دیکھتے جاؤ
تماشہ ہوتا ہے دلکش یہاں ہر اک مداری کا
بچھڑنے پر نہیں آنسوں گرے گے اب کے آنکھوں سے
چلن زندہ رکھا جائے گا لیکن غمگساری کا
تغافل ہی برتتا ہے ہمیشہ میری جانب سے
میں جذبہ کب تلک زندہ رکھوں گا جاں نثاری کا
لیا جورو جفا سے کام جس ظالم نے اے منان
محبت میں وہی دعویٰ کرے ہے حصے داری کا