تمام ہوتا نہیں ہے کوئی کسی کے لیے

Image Source: British GQ

تمام ہوتا نہیں ہے کوئی کسی کے لیے
نہ زندگی کے لیے ہی نہ عاشقی کے لیے

میں چاہتا ہوں ذرا دیر خود کے ساتھ رہوں
میں چاہتا ہوں چلے جاؤ تم ابھی کے لیے

انہیں اندھیروں میں دیکھا تو دکھ ہوا مجھ کو
مجھے جو چھوڑ گئے لوگ روشنی کے لیے

ہمارے پاس بچا کچھ نہیں ہے کھونے کو
ہے انتخاب غلط تیرا دشمنی کے لیے

یہ بول کر وہ تذبذب میں مجھکو ڈال گیا
میں جا رہا ہوں فقط تیری بہتری کے لیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here