پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کیسا موسم آیا ہے

گھر گھر دیکھو اپنا ترنگا کیسے یہ لہرایا ہے

بچے بوڑے ہاتھ میں لے کر آج ترنگا آئے ہیں

پھول مٹھائی ساتھ میں اپنے دیکھو کیسی لائے ہیں

رنگ برنگے رنگ لگے ہیں ہر چہرہ مسکایا ہے

پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کیسا موسم آیا ہے

گھر گھر دیکھو اپنا ترنگا کیسے یہ لہرایا ہے

پیار محبت کی بارش مالک نے برسائی ہے

دور ہوا ظلمت کا اندھیرا اور صبح یہ آئی ہے

ایک نیا امید کا سورج آج سبھی نے پایا ہے

پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کیسا موسم آیا ہے

گھر گھر دیکھو اپنا ترنگا کیسے یہ لہرایا ہے

دیش پہ مٹنے کی خاطر یہ آئے ہیں ارمانوں سے

سرحد پر یہ ویر کھڑے ہیں ٹکرانے طوفانوں سے

جوش جنوں سے ان کے دیکھو خوف زدہ ہم سایا ہے

پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کیسا موسم آیا ہے

گھر گھر دیکھو اپنا ترنگا کیسے یہ لہرایا ہے

مل کر ہم سب ساتھ چلیں گے اپنا یہ ہی نعرہ ہے

عادل اپنے دیش میں دیکھو کیسا بھائی چارہ ہے

گیت وفا کا سب نے مل کر اس دھرتی پر گایا ہے

پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کیسا موسم آیا ہے

گھر گھر دیکھو اپنا ترنگا کیسے یہ لہرایا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here