میرا ہندوستان ہے یہ میرا ہندوستان ہے

Image Source: First cry parenting

 

میرا ہندوستان ہے یہ میرا ہندوستان ہے

اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

اپنے پیارے ملک کی اک منفرد پہچان ہے

 

سرحدوں پر ہیں کھڑے اپنے محافظ مرحبا

ان کو تو محفوظ رکھنا ہر بلا سے اے خدا

پربتوں سے بھی ہے آگے جن کا دیکھو حوصلہ

ویر ہر بھارت کا میرا اک بڑا طوفان ہے

 

اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

میرا ہندوستان ہے یہ میرا ہندوستان ہے

اپنے پیارے ملک کی اک منفرد پہچان ہے

 

اس کی آب و تاب سے روشن ہوئی ہے کہکشاں

تین رنگوں سے سجا کیسا ہے سندر یہ سماں

جھک گیا عظمت میں اس کی دیکھئے یہ آسماں

سر زمین ہند کی اپنے ترنگا شان ہے

 

اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

میرا ہندوستان ہے یہ میرا ہندوستان ہے

اپنے پیارے ملک کی اک منفرد پہچان ہے

 

چھا رہا ہے ہر طرف دیکھو چمن میں اک خمار

جشن آزادی کا ہے اور رقص کرتی ہےبہار

کیا حسیں گلشن میں کھلتے ہیں ہمارے لالہ زار

رحمتوں کی چار سو ہوتی یہاں باران ہے

 

اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

میرا ہندوستان ہے یہ میرا ہندوستان ہے

اپنے پیارے ملک کی اک منفرد پہچان ہے

 

کس قدر جاذب نظر ہے کس قدر ہے یہ حسیں

ایسی گنگا اور جمنا ہو نہیں سکتی کہیں

کتنی تہزیبوں کی عادل ہے مری یہ سر زمیں

پیار سے رہتا یہاں ہر دھرم کا انسان ہے

 

میرا ہندوستان ہے یہ میرا ہندوستان ہے

اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

اپنے پیارے ملک کی اک منفرد پہچان ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here