کیا کیا بہار لائی چھبیس جنوری ہے
ڈوبا ہوا خوشی میں ہر ایک آدمی ہے
نعمت ہے یہ خدا کی خوشیاں مناؤ لوگو
گھر گھرمحبتوں کے دیپک جلاؤ لوگو
کسیا حسین دن ہے سب کو بتاؤ لوگو
اپنی ہر ایک غم سے آزاد زندگی ہے
دیکھو ترنگا اپنا کیسے ہے لہلہاتا
یہ داستان اپنی دنیا کو ہے سناتا
یہ ایکتا کی عظمت عالم کو ہے بتاتا
باد صبا بھی آکرپرچم کو چومتی ہے
اپنے لہو سے ہم نے اپنا چمن سجایا
قربانیوں سے اپنی یہ دن ہے آج پایا
کیسا حسین ہم نے آئین ہے بنایا
چھائی ہوئی وطن میں کیا خوب شانتی ہے
خاروں سے آج دیکھو آزاد یہ چمن ہے
جشن جمہوریہ ہے کیسا سجا وطن ہے
بلبل ہمارا دیکھو چھونے لگا گگن ہے
کوئل کی بھی صدا میں اک خاص نغمگی ہے
لازم ہے ہم پہ لوگوں یہ جشن ہم منائیں
آئین کیا ہے اپنا دینا کو ہم بتائیں
ہندوستاں کی عظمت دنیا میں ہم دکھائیں
تہذیب گنگا جمنا کیسی رچی بسی ہے