ہمیں اپنے مدارس کو زمانے میں بچانا ہے
کیا ہے کام کیا ہم نے سبھی کو یہ بتانا ہے
مقدر قوم و ملت کا مدارس نے بنایا ہے
انہیں سے علم و حکمت کا سبق دنیا نےپایا ہے
وطن سے عشق کرنے کا دیا دل میں جلایا ہے
ہمیں اپنے مدارس کو زمانے میں بچانا ہے
کیا ہے کام کیا ہم نے سبھی کو یہ بتانا ہے
مدارس کو بری نظروں سے آخر دیکھانا کیسا
برا ان کے تعلق سے بتا یہ سوچنا کیسا
وطن کی شان پر اس نے بھی اپنا خوں بہایا ہے
ہمیں اپنے مدارس کو زمانے میں بچانا ہے
کیا ہے کام کیا ہم نے سبھی کو یہ بتانا ہے
یہاں ذکر الہی سے معطر سب فضائیں ہیں
سدا اپنے وطن کے واسطے ہوتی دعائیں ہیں
ہمارے ملک سے غارت تبھی ہوتی بلائیں ہیں
ہمیں اپنے مدارس کو زمانے میں بچانا ہے
کیا ہے کام کیا ہم نے سبھی کو یہ بتانا ہے
جو اس کے کام ہیں دنیا سے ان کو وہ چھپاتا ہے
مٹانا ان مدارس کو سنو شیطان چاہتا ہے
برے حربوں سے اس کی راہ میں رخنے لگاتا ہے
ہمیں اپنے مدارس کو زمانے میں بچانا ہے
کیا ہے کام کیا ہم نے سبھی کو یہ بتانا ہے
یقیناً ملک کی بگڑی ہوئی تقدیر سنبھلے گی
مدارس سے ہمارے ملک کی تصویر بدلے گی
وطن میں نور پھیلے گا نئی تنویر نکلے گی
ہمیں اپنے مدارس کو زمانے میں بچانا ہے
کیا ہے کام کیا ہم نے سبھی کو یہ بتانا ہے
مدارس کے در و دیوار کہتے ہیں زمانے سے
تمہیں حاصل نہیں ہوگا انہیں کچھ بھی مٹانے سے
وطن تعلیم پاتا ہے مدرسوں کے چلانے سے
ہمیں اپنے مدارس کو زمانے میں بچانا ہے
کیا ہے کام کیا ہم نے سبھی کو یہ بتانا ہے
محبت ایکتا حکمت سے عادل کام لینا ہے
ہمیں تعلیم کا اپنے عمل انجام دینا ہے
کرو کچھ ملک کی خاطر یہ ہی قاصد کا کہنا ہے
ہمیں اپنے مدارس کو زمانے میں بچانا ہے
کیا ہے کام کیا ہم نے سبھی کو یہ بتانا ہے