ہم تو بکنے کو ہیں تیار زُلیخا یوسف
آپ بن جائیں خریدار زُلیخا یوسفتو نے قصّے تو لکھے ہوں گے ہزاروں لیکن
ہے مصنف ترا شہکار زُلیخا یوسفہر کہانی میں گنہگار نہیں ہوتا مرد
لڑکیوں پڑھ تو لو اک-بار زلیخا یوسفاِک طرف مصر تھا اِک اور خدائے آدم
رہ گئے تھے پس دیوار زُلیخا یوسفاس نے دنیا میں اتارے ہیں فقط چار ہی لوگ
اپنا محبوب، گنہ گار، زُلیخا، یوسف