دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا

Image Source: Deccan Chronicle

دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا

ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا

 

یہ جھنڈا تری شان بتاتا ہے جہاں کو

عظمت میرے بھارت کی دکھاتا ہے جہاں کو

دشمن کے لئے شیر ہیں تیار تمہارے

ڈرتے نہیں دنیا سے یہ انصار تمہارے

سرحد پہ کھڑا تیرا نگہبان رہے گا

 

دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا

ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا

 

ہم نے ہی نکالا ہے غلامی سے وطن کو

گلزار بنایا ہے لہو دے کے چمن کو

 

ہر سمت کھلے پھول ہیں اور تازہ ہوا ہے

آزاد پرندے ہیں یہاں کیسی فضا ہے

اب اس میں بہاروں کا ہی عنوان رہے گا

 

دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا

ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا

 

سورج نیا نکلا ہے زمانے پہ عیاں ہے

بھارت تیری دھرتی پہ تو جنت کا سماں ہے

 

کیا شان سے بہتی ہیں یہاں جمناوگنگا

ہر شخص کے ہے ہاتھ میں اک اپنا ترنگا

یہ جشن بہاراں ہے ہر اک آن رہے گا

 

دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا

ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا

 

 

محنت سے بڑی دیش یہ آزاد ہوا ہے

اس ملک پہ اپنے تو بزرگوں کی دعا ہے

 

نانک کی ہے چشتی کی ہے یہ رام کی دھرتی

مالک تیری رحمت کی ہے انعام کی دھرتی

گیتا بھی رہے گی یہاں قرآن رہے گا

 

دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا

ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا

 

اسکول ہو کالج ہو یا کوئی مدرسہ

ہر ایک کے آگن میں لگا آج ترنگا

سب نغمہ سناتے ہیں یہاں دیش کے اندر

شہباز اڑا توڑ کے پنجرہ ہے فلک پر

 

دشمن کے لئے خوف کا سامان رہے گا

 

دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا

ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا

 

شاداب سدا رہتی ہے ہر پھول کی ڈالی

عادل میرے اس دیش کی ہے شان نرالی

 

ہو عید کرسمس کے دشہیرا یا دوالی

تہور محبت کے یہاں کیسے مثالی

عظمت سے کہاں اب کوئی انجان رہے ریے گا

 

دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا

ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here