چلے آئے جوان و پیر سننے
کھنکتی پاؤں کی زنجیر سننےمقرر وقت پر سب آ گئے ہیں
کسی کا قصہء تاخیر سننےبتاؤ عمر بھر کیا رو سکوگے؟
بڑے آئے غمِ شبیر سننےنشانہ باز کو سب دیکھتے ہیں
وہ اندھا آ گیا ہے تیر سننےتم اپنے خواب سب محفوظ رکھنا
کسی دن آئیں گے تعبیر سننے