اپنی پہچان ہے اپنا ہندوستاں

اپنی پہچان ہے اپنا ہندوستاں

اپنی یہ جان ہے اپنا ہندوستاں

اس چمن کی فضا دلنشیں دیکھیے

پھول کھلتے ہیں کتنے حسیں دیکھیے

ایکتا ہے یہاں کے مکیں دیکھیے

اپنی پہچان ہے اپنا ہندوستاں

اپنی یہ جان ہے اپنا ہندوستاں

حوصلے سے عدو تیرے گھبرائے گا

جب ترنگا ہواؤں میں لہرائے گا

رنگ کیسا فضاؤں کو دکھلائے گا

اپنی پہچان ہے اپنا ہندوستاں

اپنی یہ جان ہے اپنا ہندوستاں

سرحدوں پر میرے دیش کے نوجواں

جن کو حیرت سے تکتا ہے سارا جہاں

ہر گھڑی خوف میں جن سے ہیں آندھیاں

اپنی پہچان ہے اپنا ہندوستاں

اپنی یہ جان ہے اپنا ہندوستاں

دشمنوں پہ گراتے ہیں ہم بجلیاں

چھا رہی ہیں امن کی یہاں بدلیاں

رقص کرتی ہوئی پھول پر تتلیاں

اپنی پہچان ہے اپنا ہندوستاں

اپنی یہ جان ہے اپنا ہندوستاں

زلفی سب کو سنائے گا یہ داستاں

ناز سے دیکھتا ہے ہمیں آسماں

سونا دھرتی ہماری چمن گل فشاں

اپنی پہچان ہے اپنا ہندوستاں

اپنی یہ جان ہے اپنا ہندوستاں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here