اب تو یہ سلسلہ مسلسل ہے
آنکھ سوکھی تو دل میں جل تھل ہےآبدیدہ ہی لوٹنا ہے اور
جانتا ہوں کہ آگے دلدل ہےاِک تمھارے سکوت کے صدقے
ہر طرف خامشی کی ہلچل ہےکوئی اُلفت طلب نہیں تم سے
عادتاً دل ہمارا بیکل ہےگو کہ ماتم نہیں کیا ہم نے
ورنہ جو ہو رہا ہے کربل ہےآپ صحرا میں وحشتیں ڈھونڈیں
میرا کمرہ ہی میرا جنگل ہے