بہاریں رقص کرتی ہیں بڑا دلکش نظارا ہے

Image Source: Dreamstime

بہاریں رقص کرتی ہیں بڑا دلکش نظارا ہے

بڑا سندر حسین شاداب یہ گلشن ہمارا ہے

اسے اپنا لہو دے کر بزرگوں نے نکھارا ہے

ہراک مزہب کے لوگوں نے اس مل کر سنوارا ہے

یہ ہندو اور مسلم سکھ عسائی سب کا پیارا ہے

یہ ہندوستاں ہمارا ہے یہ ہندوستاں ہمارا ہے

یہاں کی سر زمیں سے پھول خوشبو لے کے کھلتا ہے

یہاں جزبہ شہادت کا ہر اک دل میں مچلتا ہے

فلک لینے کو بوسے آن کے دھرتی سے ملتا ہے

یہاں پر پریم کا سکہ صبح اور شام چلتا ہے

سبھی دیشوں سے افضل ہے سبھی سے یہ نیارا ہے

یہ ہندو اور مسلم سکھ عسائی سب کا پیارا ہے

یہ ہندوستاں ہمارا ہے یہ ہندوستاں ہمارا ہے

یہاں مندر یہاں مسجد یہاں گرجا گرودورہ

محبت ایکتا الفت کا دیتے ہیں سبق پیارا

یہاں مرلی کی بنسی ہے یہاں پر رام بستے ہیں

یہ ہی چشتی کی دھرت ہے یہاں نانک بھی ملتے ہیں

یہاں جمنا کی دھارا ہے یہاں گنگا کی دھارا ہے

یہ ہندو اور مسلم سکھ عسائی سب کا پیارا ہے

یہ ہندوستاں ہمارا ہے یہ ہندوستاں ہمارا ہے

سبھی نے ساتھ مل جل کر فرنگی کو بھگایا تھا

رومال ریشمی تحریک نے اک گل کھلایا تھا

سدا الفت سے رہنا ہے شرافت اپنا گہنا ہے

جمعیت کا ہر اک انساں سے لوگو یہ ہی کہنا ہے

سدا ہندو مسلماں نے محبت کو ابھارا ہے

یہ ہندو اور مسلم سکھ عسائی سب کا پیارا ہے

یہ ہندوستاں ہمارا ہے یہ ہندوستاں ہمارا ہے

کہیں اشفاق اللہ خاں کہیں حسرت موہانی نے

کیا ہے کام کیسا دیکھئے جھانسی کی رانی نے

لٹا دی ملک کی خاطر سبھی نے یہ جوانی ہے

بڑی پر درد میرے ملک تیری یہ کہانی ہے

رہے بھارت سدا آباد یہ ہی سب کا نعرا ہے

یہ ہندو اور مسلم سکھ عسائی سب کا پیارا ہے

یہ ہندوستاں ہمارا ہے یہ ہندوستاں ہمارا ہے

بھگت سنگھ نے وطن کے واسطے خود کو مٹا ڈالا

نہ جانے کتنے علماء نے یہاں سر کو کٹا ڈالا

بڑا ہتھیار تھا کیسا اہنسا میرے باپو کا

وطن اپنا ہمیشہ سے ہے سنتوں اور سادھو کا

یہاں پہ پریم کے دریا کا بہتا ایک دھارا ہے

یہ ہندو اور مسلم سکھ عسائی سب کا پیارا ہے

یہ ہندوستاں ہمارا ہے یہ ہندوستاں ہمارا ہے

کہیں پیڑوں پہ لاشیں تھیں کہیں دھرتی پہ خوں انکا

وطن کے واسطے قائم رہا لیکن جنوں انکا

کفن باندھے ہوئے سر پر سدا چلتے تھے مولانا

ہر اک ذوق شہادت میں نظر آتا تھا دیوانا

لٹا تن من دیا اپنا وطن نے جب پکارا ہے

یہ ہندو اور مسلم سکھ عسائی سب کا پیارا ہے

یہ ہندوستاں ہمارا ہے یہ ہندوستاں ہمارا ہے

ہر اک مشکل مصیبت سے وہی محفوظ رکھتا ہے

مزمل آسماں بوسے یہاں لینے کو جھکتا ہے

ترنگا یہ میرا عادل زمانے بھر سے اچھا ہے

بلندی سے ہمیشہ سب پہ سایا کرتا رہتا ہے

ترے رنگوں میں سمٹا ایکتا کا ایک منارا ہے

یہ ہندو اور مسلم سکھ عسائی سب کا پیارا ہے

یہ ہندوستاں ہمارا ہے یہ ہندوستاں ہمارا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here