غلط فہمی تھی میری جان مجھکو
تو لگتی تھی بہت آسان مجھکوترے خیمے میں آیا ہوں نہتا
بہادر ہے تو کر مہمان مجھکومیں تیرا نام تک بھولا ہوا ہوں
نہ اک لمحے میں یوں پہچان مجھکوبڑی شدت سے لب یاد آئے اسکے
کھلاو یار میٹھا پان مجھکوچلم، حقہ، مرے دادا، کہانی
پکارے ہے وہی دالان مجھکو