ہم وفادار ہیں ہم وفادار ہیں
جان بھارت پہ دینے کو تیار ہیں
گولی سینے پہ کھائی ڈرے ہم نہیں
وقت پڑنے پہ پیچھے ہٹے ہم نہیں
سرحدوں پر کھڑے تیرے انصار ہیں
ہم وفادار ہیں ہم وفادار ہیں
جان بھارت پہ دینے کو تیار ہیں
روکنے سے نہ دشمن کے رک پائیں گے
اپنی دھرتی کی عظمت پہ مر جائیں گے
اے وطن تیری الفت میں سر شار ہیں
ہم وفادار ہیں ہم وفادار ہیں
جان بھارت پہ دینے کو تیار ہیں
سامنے کب ہے مشکل کوئی مرحلہ
پربتوں سے بھی اونچا لئے حوصلہ
مشکلیں سامنے اپنے ہموار ہیں
ہم وفادار ہیں ہم وفادار ہیں
جان بھارت پہ دینے کو تیار ہیں
ہٹنا میدان سے ہم کو آتا نہیں
بچ کے دشمن کوئی ہم سے جاتا نہیں
فاتحہ جنگ ہیں غیر فرار ہیں
ہم وفادار ہیں ہم وفادار ہیں
جان بھارت پہ دینے کو تیار ہیں
اس کی عادل زمانے میں عظمت رہے
ہے دعا اپنا بھارت سلامت رہے
اپنی تہزیب کے ہم طرفدار ہیں
ہم وفادار ہیں ہم وفادار ہیں
جان بھارت پہ دینے کو تیار ہیں