ایک اک شعر سنایا اُسے تفسیر کے ساتھ
کل بہت بات ہوئی تھی تری تصویر کے ساتھمدتوں بعد جو آیا ہے مرے خط کا جواب
اس نے بھیجا ہے مجھے پھول بھی تحریر کے ساتھایک ہی عشق کیا اور کیا ایسا عشق
جیسے غالب نے کیا میر تقی میر کے ساتھاتنا خاموش مرے دل کا مکاں ہے مت پوچھ
گفتگو کرتی ہے تصویر بھی تصویر کے ساتھاس قدر نیک گنہگار مرا دوست اریب
جس کو جنت بھی میسر ہوئی زنجیر کے ساتھ