ہر سمت نیا سورج تعلیمی نکالا ہے

Image Source: The Universe Space Tech

 

ہر سمت نیا سورج تعلیمی نکالا ہے

ان علمی مدارس کا انداز نرالا ہے

 

آدیکھ مدارس میں اک علم کا رستہ ہے

سکہ یہ مدارس کا ہر دور میں چلتا ہے

حق اپنے زمانے کو ان سے ہی تو ملتا ہے

 

ہر سمت نیا سورج تعلیمی نکالا ہے

ان علمی مدارس کا انداز نرالا ہے

 

ہر چہرہ چمکتا ہے کھلتا ہے مدرسے میں

اک درس محبت کا ملتا ہے مدرسے میں

بگڑا جو مقدر ہے بنتا ہے مدرسے میں

 

ہر سمت نیا سورج تعلیمی نکالا ہے

ان علمی مدارس کا انداز نرالا ہے

 

یہ اپنا مدرسہ ہی اب دیش نکھارے گا

تعلیم کی باتوں کو ہر دل میں اتارے گا

امید یہ ہم کو یہ ملک سنوارے گا

 

ہر سمت نیا سورج تعلیمی نکالا ہے

ان علمی مدارس کا انداز نرالا ہے

 

اب چال کوئی تجھ کو چلنے نہیں دیں گے ہم

تاراج مدارس کو ہونے نہیں دیں گے ہم

مینار یہ حکمت کی گرنے نہیں دیں گے ہم

 

ہر سمت نیا سورج تعلیمی نکالا ہے

ان علمی مدارس کا انداز نرالا ہے

 

آزادی کے نقشے میں ان کا بھی تو حصہ ہے

دیکھو تو مدارس کا کیا ملک سے رشتہ ہے

اس خاک محبت پر ہر ایک کا سجدہ ہے

 

ہر سمت نیا سورج تعلیمی نکالا ہے

ان علمی مدارس کا انداز نرالا ہے

 

اس اپنے مدرسے کے  کیا خوب ہیں واعظ بھی

نکلے ہیں مدارس سے سرحد کے محافظ بھی

لڑتے ہیں مخالف سے قرآن کے حافظ بھی

 

ہر سمت نیا سورج تعلیمی نکالا ہے

ان علمی مدارس کا انداز نرالا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here